FIFa World Cup Qatar 2022 Final

 فیفا ورلڈ کپ قطر 2022

--------

ارجنٹینا 36 برس بعد پھر ورلڈ کپ فاتح: ’ہم ایسا فائنل پھر کبھی نہیں دیکھیں گے‘
FIFA World Cup 2022 champion 🏆 Argentina 🇦🇷

ایک مہینہ پر محیط فیفا ورلڈ کپ کا اختتام ارجنٹاٸن کی تاریخی فتح اور فرانس کی شکست کے ساتھ ہوا. 

 مجھے فٹبال میچ میں دلچسپی نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے اصول وقواعد سے واقف ہوں، لیکن جب  سے یہ خبریں آنا شروع ہوٸی کہ قطر نے جہاں اس کے انعقاد کی خاطر پانی کی طرح پیسے بہایا وہی اس نے شدید دباٶ کے باوجود اپنے اصول اور تہذیب پر کوٸی کمپروز نہیں کیا تو ہم بھی دلچسپی لینے لگے، ورلڈ کپ کے آغاز سے اختتام تک قطری حکومت اور عوام نے بہت متاثر کیا، اسلام کی دعوت پہنچانے کا کوٸی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

Argentina celebration after winning world cup final 


ارجنٹاٸن کے خلاف سعودی کی شاندار فتح نے ہمیں مزید دلچسپی لینے پر مجبور کیا، مراکش کی مسلسل فتح اور سیمی فاٸنل تک رساٸی نے ہمیں فٹبال کا گرویدہ بنالیا، مراکش کو ہم فاٸنل میں تو نہ دیکھ سکے لیکن فرانس اور ارجنٹاٸن کے درمیان ہمیں فٹبال کا ایک تاریخی اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، ہمارے لیے دونوں ٹیموں کی فتح یا شکست برابر تھی لیکن فرانسی صدر کی وجہ سے ہماری ہمدردیاں ارجنٹاٸن کے ساتھ تھی، فرانسی صدر کی موجودگی میں فرانس کی شکست کا انتظار کرتے رہے۔ ہماری امید تو پوری ہوٸی لیکن پورے میچ میں فرانسی کھلاڑی "مباپے" نے اپنے کھیل اور محنت سے بہت متاثر کیا، ایسا لگ رہا تھا کہ ارجنٹاٸن بمقابلہ فرانس نہیں بلکہ ارجنٹاٸن بمقابلہ "مباپے" یہ میچ ہورہا تھا۔

فرانس کا صدر فائنل دیکھتے ہوئے ۔


قطری امیر نے فاتح ٹیم کے کپتان "میسی" کو ٹرافی دینے سے پہلے جبہ پہنایا تو یہ ایک تاریخی عمل تھا جس سے قطری امیر نے اپنی تہذیب کو پوری دنیا تک پہنچایا، دنیا کے جس کونے میں میسی کی ٹرافی سمیت تصویر دیکھی جاٸیگی تو وہ عربی جبہ کے ساتھ ہی ہوگی۔

خلاصہ یہ کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی تو میسی لے گیا لیکن فاٸنل میچ "مباپے" کے نام رہا اور جیت قطر کے نام رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان میں سود۔| پاکستان میں سودی نظام اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ

قرآن اور سائنس| چیونٹیوں کے بارے میں دلچسپ حقائق