Posts

Showing posts from June, 2022

پاکستان میں سود۔| پاکستان میں سودی نظام اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ

Image
پاکستان میں سود  پاکستان میں سودی نظام اور سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ بیس (20) سال پہلے آج ہی کے دن سپریم کورٹ آف پاکستان نے سود کے خاتمے سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو منسوخ قرار دے دیا ۔ چوبیس (24) جون 2002ء کے دن کو پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن کہا جا سکتا ہے۔ اِس دن سپریم کورٹ آف پاکستان نے سود کے خاتمے سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو منسوخ قرار دیا۔  اِس افسوس ناک اور شرم ناک فیصلے نے نہ صرف یہ کہ پاکستان کی معیشت کو اسلامی اصلاحات سے مزین کرنے کے عمل کا رستہ روکا بلکہ اِس کی وجہ سے اُس 32 سالہ جدوجہد کا خاتمہ کر دیا گیا جو پاکستان میں سود کے خاتمے سے متعلق کی جا رہی تھی۔ ویسے تو اِن کوششوں کا سلسلہ پاکستان بننے کے بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔  قرآن کریم میں سود کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ۔۔ آئیے پاکستان میں سرکاری سطح پر سود کے خاتمے کے حوالے سے کی گئی کوششوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں: 1969ء اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے ایک انکوائری کے بعد ڈھاکہ میں دسمبر 1969ء میں اسلامی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں قرضوں پر اضافی وصولی، سیونگ سرٹیفیکیٹس، پر...